تازہ کابل حملہ سے ٹرمپ ناراض، طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کی راجدھانی کابل میں ہوئے حملہ کی وجہ سے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور طالبان کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ منسوخ کردی ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کی راجدھانی کابل میں ہوئے حملہ کی وجہ سے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور طالبان کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ منسوخ کردی ہے۔ اسپوتنک کی خبر کے مطابق غنی 13رکنی وفدکے ساتھ جمعہ کو امریکہ جارہے تھے لیکن بعد میں انھوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر کہا،’’ افغانستان کے صدر اور طالبان کے اہم رہنماؤں کےساتھ اتوار کو کیمپ ڈیوڈپر میں الگ الگ ملاقات کروں گا ۔‘‘ امریکی صدر کے مطابق وفد کے سنیچر شام کو امریکہ پہنچنے کی امیدتھی ۔
ٹرمپ نے اس سلسلہ میں کہا،’’ بدقسمتی سے طالبان نے کابل میں حملہ کیا جس میں ہمارے ایک فوجی سمیت دیگر 11 افراد کی جان گئی ہے۔ اس کی وجہ سے میں نے سبھی امن بات چیت منسوخ کردی ہے ۔‘‘
ٹرمپ نے طالبان کی اس حرکت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے زور دیتے ہوئے کہاکہ طالبان کی اس حرکت سے حالات مزید تشویشناک ہوسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا،’’ اگر وہ امن بات چیت کے دوران ہی حملے روک نہیں سکتے اور 12معصوم لوگوں کو ہلاک کرسکتے ہیں ،تو وہ شاید کسی بھی طرح ایک مثبت معاہدے پر بات چیت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ ‘‘ واضح رہے کہ پیر کے روز کابل کے پی ڈی 9 ضلع میں ایک بڑا دھماکہ ہواتھاجس میں ایک غیر ملکی فوجی سمیت کئی لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
