ویتنام میں کورونا کی ایک نئی ہائبرڈ شکل کی تشخیص، ہوا کے ذریعے تیزی سے پھیلاؤ!

ویتنام میں کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کی تشخیص کی گئی ہے جو مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، ویتنامی وزیرصحت گیون تھنہ لانگ نے کہا ہے کہ کورونا کی یہ نئی شکل ہوا کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہے

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

ہنوئی: ویتنام میں کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کی تشخیص کی گئی ہے جو مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ویتنامی وزیرصحت گیون تھنہ لانگ نے کہا ہے کہ کورونا کی یہ نئی شکل ہوا کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کی یہ نئی ہائبرڈ شکل ہندوستان اور برطانیہ میں پائی جانے والی شکلوں سے مل کر تیار ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ویتنام گذشتہ ایک سال کے دوران چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس پر قابو پانے میں بہت حد تک کامیاب رہا ہے لیکن اب اس کو کورونا وائرس کی جس نئی قسم کا سامنا ہے اور یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اپریل کے بعد سے ویتنام کے 63 میں سے 31 شہروں میں اب تک تقریباً 3600 افراد کووِڈ-19 کی اس نئی ہائبرڈ شکل سے متاثر ہو چکے ہیں۔یہ تعداد ملک میں اب تک تشخیص شدہ کل کیسوں کا نصف سے زیادہ ہے۔


وزیرصحت نے بتایا ہے کہ نئے تشخیص شدہ کیسوں کے جین کی جانچ کے بعد ہمیں ایک نئی شکل کا پتا چلا ہے اوریہ ہندوستان اور برطانیہ میں پھیلنے والے وائرس کا آمیزہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویتنام کووِڈ-19 کی اس نئی شکل کے بارے میں بہت جلد دنیا کو مطلع کرے گا۔

ویتنام اس سے قبل کورونا وائرس کی سات شکلوں کی تشخیص کی اطلاع دے چکا ہے۔ ان میں بی۔1۔222، بی۔1۔619، ڈی614جی، بی۔1۔1۔7 (برطانوی شکل)، بی۔1۔351، اے23۔1 اور بی۔1۔617۔2 (ہندوستان میں پائی جانے والی شکل)۔واضح رہے کہ ویتنام میں اب تک کورونا وائرس کے 6396 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں 47 مریض وفات ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔