سری لنکا میں ڈینگو کا بحران: نئے سال کے پہلے 15 دنوں کے دوران 5 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق

نیشنل ڈینگو کنٹرول یونٹ (این ڈی سی یو) کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری کے پہلے پندرہ دن کے دوران 5829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کولمبو: سری لنکا میں اس سال جنوری میں اب تک ڈینگو کے پانچ ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈینگو کنٹرول یونٹ (این ڈی سی یو) کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری کے پہلے پندرہ دن کے دوران 5829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مغربی صوبے میں سب سے زیادہ 1956 ہے اور اس کے بعد شمالی صوبہ میں 1390 کیسز درج کئے گئے۔ قبل ازیں وزارت صحت نے جنوبی ایشیائی ملک میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں ڈینگو سے بچاؤ کے ہفتے کا اعلان کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سری لنکا میں ڈینگو کے 88398 کیسز سامنے آئے تھے اور 57 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔