برطانیہ میں اموات کی تعداد فرانس اور اسپین سے زیادہ

یوروپ کےملک اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد یوروپ میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

برطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں شدید اضافہ نظر آیا ہے اور اب وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ فرانس اور اسپین میں یہ تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہے۔ یوروپ کےملک اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد یوروپ میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہے۔

واضح رہے پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں ساڑے32 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے وہیں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10لاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ جرمنی میں متاثرین کی تعداد دیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔


سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد ساڑے 21 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 157 بتائی جا رہی ہے۔ایران میں متاثرین کی تعداد 93 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے اور وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھہ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ساڑے 15 ہزار سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 343 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔