دنیا بھر میں کوروناوائرس سےمتاثر ین کی تعداد 34 لاکھ کے قریب

دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 65 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دنیا بھر میں عالمی وبا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں اب تک 239406 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 3395507افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 35043 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1147 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 889 افراد اس وبا سے شفایاب بھی ہو چکے ہیں ۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 65 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔


یورپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 27967 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 205463 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین كووڈ -19 وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 213435 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 24543 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82874 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 اموات ہوئی ہیں ۔ کورونا وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونےوالے 80 فیصد افراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے ۔ اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں ۔ فرانس میں اب تک 167299 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 24376 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 159119 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6228 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔


اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 171253 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 26771 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہوئے ہیں ۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 120204 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3174 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 94640 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 6028 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔روس میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ کے تجاوز کر گئے ہیں ۔ وہاں اب تک 106498 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1073 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کورونا سے بیلجیم میں 7594، برازیل میں 5466، ہالینڈ میں 4795، کینیڈا میں 3082، سویڈن میں 2586، سوئٹزرلینڈ میں 1737، میکسیکو میں 1859، آئر لینڈ میں 1190 اور پرتگال میں 989افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 16817 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے 385 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 May 2020, 7:00 AM