امریکہ میں نہیں رک رہا کورونا کا قہر،67 ہزار سے زیادہ اموات

پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں ساڑے 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے 11 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔کورونا کے بڑھتے قہر کی وجہ سے امریکی شہریوں میں غصہ اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔

پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں ساڑے 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


کورونا وائرس کی وبا برطانیہ میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد یوروپ میں اٹلی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جو اٹلی سے اب بہت کم رہ گئی ہے ۔

واضح رہے یوروپ میں اٹلی وہ ملک ہے جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں یہ تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اسپین میں یہ تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے اور فرانس میں یہ تعداد 24 ہزار سے زیادہ ہے۔


ادھر سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 25 ہزارسے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 176 ہے ۔پاکستان میں متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 19 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 434 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔