پوری دنیا میں کورونا سےہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ

دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکہ کو بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ کس طرح اس وبا کے پھیلاؤ کو روکے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 91 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں کورونا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 49 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکہ کو بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ کس طرح اس وبا کے پھیلاؤ کو روکے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 91 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ساڑے 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔


روس میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں لگاتار اضافہ جاری ہے اور وہاں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2722 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں اب تک 34 ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہے۔ اٹلی میں اب تک 32 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسپین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہے ا ور فرانس میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہے۔


سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 320 ہو گئی ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 46 ہزار سے زیادہ ہو گئی اور ہلک ہونے والوں کی تعداد 903 ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔