کینیڈا میں زبردست طوفان: 4 لاکھ سے زائد افراد گھر چھوڑ نے پرمجبور، دو کی موت

کینیڈا میں طوفان سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 4 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا ہے. مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اوٹٹاوا: کینیڈا میں طوفان سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 4 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا ہے، مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو کینیڈا کے کیوبیک صوبے میں 100 کلومیٹر کی رفتار سے بھی تیز هوائیں چلنے سے بجلی کے کھمبے گر گئے اور درخت اکھڑ گئے ہیں اور یہاں 50 سے 70 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ جس سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 4 لاکھ سے زیادہ افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

طوفان اور بارش کی وجہ سے 30 سڑکوں پر پانی بھر گیا اور 2500 درخت گر گئے اور پورے صوبے میں 250 بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ہزار مزید ملازم بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہے. امریکہ کے ڈیٹرایٹ شہر کے 40 ملازمین نے مدد کی پیشکش کی ہے۔

کیوبیک صوبے کے چیف فرینکوئس لےگولٹ نے کہا کہ بجلی بحال کرنے میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگے گا. لیکن کچھ لوگوں کو آنے والے مزید دن اندھیرے میں رہنا پڑ سکتا ہے۔

Published: 3 Nov 2019, 9:48 AM