دنیا میں کورونا سے 20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 9.5 کروڑ سے متجاوز

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں اب تک نو کروڑ 50 لاکھ تین ہزار 533 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس سے 9.5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے سبب 20 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان سے جا چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں اب تک نو کروڑ 50 لاکھ تین ہزار 533 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 20 لاکھ 29 ہزار 938 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.39 کروڑ ہوگئی ہے، جبکہ 3.97 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔ صحت ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 71 ہزار 773 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,52,419 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 84.88 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.09 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34.30 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 63558 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں 34.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 89,429 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں، تقریباً 29.69 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 70,422 مریض فوت ہوچکے ہیں۔


ترکی میں کووڈ 19 کی وجہ سے 23,997 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ تقریباً 23.87 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 23.81 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 82,177 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک تقریباً 22.52 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 82,177 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 20.51 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 46,781 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 19.08 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 48,631 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجینٹینا میں کووڈ۔19 سے 17.99 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 45227 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا سے 16.09 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور قریب 45,407 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے 14.35 متاثر ہوئے ہیں اور 33,355 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کورونا متاثرین کے معاملے میں ایران سے آگے نکل گیا ہے یہاں کورونا متاثرین کے کیسز تقریباً 13.38 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور 37105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں اب تک تقریباً 13.30 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 56,803 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں اس وائرس سے 11.98 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 21,767 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیرو میں اب تک 10.60 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 38,770 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیدرلینڈ میں کورونا سے 9.25 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13,107 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9.07 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 25,987 ہوگئی ہے۔


چیک جمہوریہ میں کورونا سے اب تک 8.89 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 14,338 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک کینیڈا میں 7.13 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 18,024 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رومانیہ میں تقریباً 6.93 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 17,221 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیم میں 6.77 لاکھ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 20,396 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی میں 6.69 لاکھ افراد کووڈ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 17,477 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 6.08 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 12,944 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں اس وبا سے 5.48 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4,005 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پرتگال میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.28 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 8543 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے کورونا میں 5.27 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7,906 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سویڈن میں 5.23 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 10,323 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک پاکستان میں تقریباً 5.19 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 10,951 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فلپائن میں پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9,895 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 4.95 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 8,682 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مراکش میں وبائی مرض سے 4.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7,942 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


آسٹریا میں کورونا سے 3.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7,082 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا میں 3.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6,323 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس نے ایکواڈور میں 14,319، بولیویا میں 9,636، مصر میں 8,583، گوئٹے مالا میں 5,254 اور چین میں 4,797 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔