دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے زائد

دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ، امریکہ پہلے ، روس دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان بھی انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیاہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دنیا بھر میں عالمی وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور اب تک اس سے متاثرین افراد کی تعداد 52 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ابتک تقریبا 3.39 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ، امریکہ پہلے ، روس دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیاہے۔


امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 16لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 97,635 کی موت ہو چکی ہے۔

روس میں بھی کووڈ۔19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہاہے اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 326448 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 3249 اموات ہو چکی ہے۔


اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 254195 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 36393 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32486 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 228006 لوگ اس بیماری سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ ا سپین میں کورونا سے 233037 لوگ متاثر ہے جبکہ 27940 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

برازیل میں بھی صورت حال کافی سنگین بنی ہوئی ہے۔ وہاں کورونا سے اب تک 330,890 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 21048 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 82971 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4634 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمرکے لوگوں کے تھے۔

یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1,81,700لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28215 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جرمنی میں کوروناوائرس سے 177212 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8174 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ بلجیم میں 9212، نریندرلینڈ میں 5788، کناڈا میں 6152، میکسیکو میں 6510، سوئڈن میں 3925، سوئٹزرلینڈ میں 1893،آئرلینڈ 1,571اور پرتگال میں 1277 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


ترکی میں کورونا سے اب تک 153548 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4249 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔قطر میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 1830 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 40481 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب میں كووڈ -19 کے 2642 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 67719 ہو چکی ہے۔خلیجی ممالک ایران میں عالمی وبا کورونا وائرس 'کووڈ 19' کے 24 نئے کیسوں کے بعد اب تک ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 131652 ہوگئی ہے اور اب تک 7300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


اس کےعلاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 50694 ہوگئی ہے جبکہ 1067 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔