پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 46 لاکھ سے تجاوز

جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد پونے دو لاکھ ہو گئی ہےاور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد8 ہزار سے تھوڑا زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں کورونا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 46 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ8 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ادھر امریکہ میں کورونا کو لے کر عوام میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ وہاں اس کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بوکھلاہٹ بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ تازہ اعداد و شمار ملنے تک امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 88 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ا ہے لیکن روس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2418 ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 33 ہزار سے زیادہ ہے۔ اٹلی میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار سے زیادہ ہے ۔ اسپین اور فرانس میں یہ تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہے۔ جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد پونے دو لاکھ ہو گئی ہےاور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد8 ہزار سے تھوڑا زیادہ ہے۔


خلیجی ملک سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار کے قریب ہو گئی ہے اور وہاں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 290 ہو گئی ہے۔پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 37 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں اس وبا ئی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد803 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔