اسلام قبول کر چکی روسی حسینہ کی ملائشیائی بادشاہ سے شادی

اوکسانا ووئی ووڈینا نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام ریحانہ رکھ لیا ہے، شاہ محمد پنجم سے شادی کے بعد انہیں ملکہ اور خاتونِ اول کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ماسکو: ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ نے 25 سالہ سابق ’مس ماسکو‘ سے روس میں شادی کرلی ہے۔ 25 سالہ اوکسانا ووئی ووڈینا کی شاہ محمد پنجم سے شادی ماسکو میں ہوئی اور اس سے قبل وہ اسلام قبول کرکے اپنا نام ریحانہ رکھ چکی تھیں۔ اب بادشاہ سے شادی کرنے کے بعد انہیں ملکہ اور خاتونِ اول کا اعزاز بھی مل گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی۔

اسلام قبول کر چکی روسی حسینہ کی ملائشیائی بادشاہ سے شادی

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، ماسکو کے ایک بہت بڑے ہال میں پرتکلف اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں حلال کھانا پیش کیا گیا اور اس تقریب میں شراب کی اجازت نہیں تھی۔ اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دولت مند ہونے کے ساتھ اچھے عہدے پر فائز ہو۔

کوالالمپور کے ایک اخبار کے مطابق سابق مس ماسکو نے 16 اپریل 2018 کو اسلام قبول کرلیا تھا جس کے بعد انہوں نے حجاب کے ساتھ ایک تصویر ٹوئٹر پر جاری کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 Nov 2018, 5:10 PM