چینی ہیکروں نے امریکہ کے کووِڈ ریلیف فنڈ سے لاکھوں ڈالر چُرا لیے: سیکرٹ سروس

چینی ہیکروں نے 2020 سے اب تک امریکہ کے کووِڈ ریلیف فنڈ سے لاکھوں ڈالر اڑا لیے ہیں۔ امریکہ کی خفیہ سروس نے چینی ہیکروں کی اس نقب زنی کی تصدیق کی ہے مگر مزید تفصیل فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے

سائبر حملہ، تصویر آئی اے این ایس
سائبر حملہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: چینی ہیکروں نے 2020 سے اب تک امریکہ کے کووِڈ ریلیف فنڈ سے لاکھوں ڈالر اڑا لیے ہیں۔ امریکہ کی خفیہ سروس نے چینی ہیکروں کی اس نقب زنی کی تصدیق کی ہے مگر مزید تفصیل فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس نے این بی سی نیوز کی ایک رپورٹ کی تصدیق کی جس میں کہا گیا ہے کہ چینی ہیکروں کی ٹیم مبیّنہ طور پرامریکی فنڈز کی چوری کی ذمہ دار ہے۔وہ سکیورٹی ریسرچ کمیونٹی میں اے پی ٹی 41 یا وِنٹی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اے پی ٹی 41 ایک زبردست سائبرکریمنل گروپ ہے۔اس نے حکومت کی حمایت یافتہ سائبردراندازی کے علاوہ مالی فوائد کے لیے ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔


اس ہیکنگ گروپ کے متعددارکان پر2019 اور 2020 میں امریکی محکمہ انصاف نے 100 سے زیادہ کمپنیوں کی جاسوسی کرنے کے الزام میں فردِجُرم عائد کی تھی۔ان میں سافٹ ویئرڈویلپمنٹ کمپنیاں، ٹیلی مواصلاتی خدمات مہیا کرنے والی کمپنیاں، سوشل میڈیا فرمیں اورویڈیو گیم ڈویلپرز شامل ہیں۔

سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل جیفری روزن نے اس وقت کہا تھا کہ ’’افسوس کی بات ہے،چینی کمیونسٹ پارٹی نے چین کو سائبرمجرموں کے لیے محفوظ بنانے کا ایک مختلف راستہ اختیارکیا ہے۔وہ چین سے باہر کمپیوٹرز پر حملے کرتے ہیں اور چین کے لیے حقوق دانش کی حامل املاک چوری کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔