جی 7 سربراہی اجلاس کا دعوت نامہ نہ ملنے پر چین نے الگ گروپ بنانے کا اعلان کر دیا!
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین گلوبل اے آئی کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کی تیاریوں کو تیز کر رہا ہے اور اس میں شامل ہونے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

حال ہی میں، دنیا کے امیر ترین ممالک کی تنظیم G7 کے رہنما فرانس کے شہر ایوین میں جمع ہوئے۔ اس اجلاس میں امریکہ، فرانس،برطانیہ، ہندوستان اور اٹلی سمیت دنیا کے کئی امیر ترین ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ تاہم چین کو اس سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اس سے چین بوکھلا گیا ہے اور اسی مایوسی میں چین نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا الگ عالمی گروپ قائم کر رہا ہے، جسے "گلوبل اے آئی کوآپریشن آرگنائزیشن" کا نام دیا جائے گا۔ کل یعنی17 جون کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعاون تنظیم کے قیام کی تیاریوں کو تیز کر رہا ہے اور اس گروپ میں شامل ہونے کے لیے ہر ایک کا خیرمقدم کرتا ہے،اور یہ AI کی بہتری کے لیےکیا جا رہا ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ چین اب پوری دنیا کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار ہے اور گلوبل اے آئی کوآپریشن آرگنائزیشن کے ذریعہ کئی ممالک کے ساتھ ایک الگ گروپ بنانا چاہتا ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ میں شائع خبرکے مطابق چائنہ ڈیلی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے خفیہ منصوبے سے مشتعل چینی صدر شی جن پنگ اس نئی عالمی گروہ بندی کے لیے ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک پر شرط لگا رہے ہیں جنہیں اکثر مغربی ممالک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
مزید برآں، چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ ژو ہائیبنگ نے کہا کہ اس گروپ کو مضبوط بنانے کے لیے برکس ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کو استعمال کیا جائے گا۔ چنانچہ ممکن ہے کہ چین کی طرف سے بنائے جانے والے اس گروپ میں روس اور ایران جیسے ممالک بھی شامل ہوں۔ اس کے علاوہ چین نے کھل کر دنیا بھر کے تمام ممالک پر زور دیا ہے جو امریکی غنڈہ گردی سے پریشان ہیں وہ اس گروپ میں شامل ہوں، تاکہ چین امریکہ کے خلاف ایک مضبوط عالمی محاذ بنا سکے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
