جلد اڑ جائے گی ٹوئٹر کی چڑیا! ایلون مسک نے شیئر کی نئے لوگو کی ویڈیو

ایلون مسک نے اشارہ دیا ہے کہ وہ کل صبح تک ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے لوگوں سے نئے لوگو پر تجاویز طلب کی ہیں، ساتھ ہی نئے ممکنہ لوگو کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: ایلون مسک کے ٹوئٹ کے سی ای او بننے کے بعد سے مائیکرو بلاگنگ کی اس ویب سائٹ پر نت نئی تبدلیاں نظر آتی ہیں۔ اب انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹوئٹر کا لوگو (چڑیا) تبدیل کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک نے ٹوئت کیا کہ ’’جلد ہی ہم ٹوئٹر برینڈ اور چڑیا کو گڈ بائے بول دیں گے۔‘‘ ایک اور ٹوئٹ میں مسک نے لکھا کہ اگر آج رات تک کوئی بہترین لوگو پوسٹ ہوتا ہے تو وہ کل سے اسے لائیو کر دیں گے۔ یعنی ٹوئٹر کا لوگو وہی بن جائے گا۔


ٹوئٹر کا نیا لوگو انگریزی کا لیٹر ’ایکس‘ ہو سکتا ہے۔ دراصل ایلون مسک کو ایکس کافی پسند ہے اور ان کی کمپیوں کے نام میں ایکس کا استعمال کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اسپیس ایکس اور شائی ایسی ہی کمپیاں ہیں جن کے نام میں ایکس آتا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹوئٹر کا نیا نام بھی ایکس ہو سکتا ہے۔

ایلون مسک نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایکس نظر آ رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایلون مسک کو ٹوئٹر کے لیے نیا نام ایکس کافی پسند آیا ہے۔ اس لوگو کو سیویر میرٹ نامی یوزر نے شیئر کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔