ارجنٹائن: 32 برس قبل اغواء ہونے والی لڑکی زندہ مل گئی

ارجنٹائن سے 32 بس قبل اغواء کی جانے والی ایک لڑکی کو ہمسایہ ملک بولیویا میں زندہ سلامت تلاش کر لیا گیا، خاتون کی عمر 45 برس ہے۔ 3 دہائیوں سے زائد عرصے کی تلاش میں دونوں ممالک کے حکام کا تعاون شامل تھا

32 برس  قبل اغواء ہونے والی لڑکی زندہ مل گئی
32 برس قبل اغواء ہونے والی لڑکی زندہ مل گئی
user

ڈی. ڈبلیو

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جسے 32 برس قبل اغواء کر لیا گیا تھا، بولیویا میں زندہ تلاش کر لی گئی ہے۔ ارجنٹائن کی پولیس نے آج 26 دسمبر کو بتایا کہ یہ کامیابی دونوں ممالک کی مشترکہ تحقیقات کے بعد ملی ہے۔

ارجنٹائن کی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون جس کی اس وقت عمر 45 سال ہے، 13 برس کی عمر میں انسانی اسمگلنگ کا شکار بنی۔ ارجنٹائن کے حکام کی درخواست پر بولیویا کے حکام گزشتہ کئی ماہ سے اس خاتون کی تلاش میں مصروف تھے۔

بالآخر ملک کے جنوبی حصے کے ایک چھوٹے شہر میں حکام نے اس خاتون کا کھوج لگا لیا۔ بولیویا کے حکام کی اجازت سے بالآخر پولیس نے اس خاتون اور اس کے بیٹے کو بازیاب کرایا۔

اس خاتون کو اس کے بیٹے سمیت واپس ارجنٹائن میں اس خاتون کے آبائی شہر مار دیل پلاٹا میں پہنچایا گیا جہاں اسے ان کے 32 برس قبل بچھڑ جانے والے خاندان سے ملا دیا گیا۔ مار دیل پلاٹا نامی یہ شہر بیونس آئرس سے 400 کلومیٹر جنو ب میں واقعے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔