بہترین کارکردگی پر انٹونیو گوٹیریس دوسری مرتبہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری مقرر

انٹونیو گوٹیریس کے عہدے کے دوسرے دور کا آغاز جنوری 2022 سے ہوگا اور آئندہ 5 برس تک جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے پہلی بار اپنا عہدہ یکم جنوری 2017 کو سنبھالا تھا۔

انٹیونیو گوٹیریس، تصویر یو این آئی
انٹیونیو گوٹیریس، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انٹونیو گوٹیریس کو دوسری بار بھی جنرل سکریٹری مقرر کر دیا ہے۔تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر ولکان بوزکر نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کا اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے بھی انتخاب کر لیا گیا ہے۔

انٹونیو گوٹیریس کے عہدے کے دوسرے دور کا آغاز جنوری 2022 سے ہوگا اور آئندہ 5 برس تک جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے پہلی بار اپنا عہدہ یکم جنوری 2017 کو سنبھالا تھا۔ اس سے قبل انٹونیو گوٹیریس 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم رہے، جب کہ 2005 سے 2015 کے درمیان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔