فلسطین کی تازہ کشیدہ صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملے میں کئی اسرائیلیوں کی ہلاکت اور قبل ازیں جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>مقبوضہ یروشلم میں فدائی حملہ کے بعد موقع پر پہنچے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو / Getty Images</p></div>

مقبوضہ یروشلم میں فدائی حملہ کے بعد موقع پر پہنچے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ کی شام ایک فدائی حملے میں کئی اسرائیلیوں کی ہلاکت اور قبل ازیں جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں دس فلسطینی شہریوں کی شہادت کے واقعے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس متحدہ عرب امارات، چین اور فرانس کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے انعقاد کا مقصد فلسطینوں اور اسرائیل فوج کے درمیان جھڑپوں اور علاقے کی تازہ کشیدہ صورت حال پر غور کرنا ہے۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا سلامتی کونسل کے ارکان اس پیش رفت پر متفقہ موقف اختیار کریں گے یا یہ اجلاس تشویش کا اظہار کرنے اور تحمل اور کشیدگی کو کم کرنے کے مطالبے تک محدود ہو گا۔

دوسری طرف امریکا نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی کے فدائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یہودیوں کی عبادت گاہ پر’’واضح دہشت گردانہ حملہ" قرار دیا ہے۔


امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکی حکام اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے ہفتے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کے آئندہ دورہ اسرائیل میں تبدیلیوں کی توقع نہیں رکھتے۔یہ دورہ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔