افغان فوج کی جوابی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک

203 ویں ٹھنڈر کور نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقی صوبے خوست کے صبری ضلع میں 12 اور طالبانی مارے گئے اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔

افغان فوج، علامتی تصویر
افغان فوج، علامتی تصویر
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے غزنی صوبے میں شدت پسند تنظیم طالبان کے حفاظتی دستوں کی چوکی پر حملہ کرنے کے بعد فوج کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 14 طالبانی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئےْ، فوج کی 203 ویں ٹھنڈر کور نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ طالبان نے کل دیر رات غزنی شہر۔ مکر اور اندھیر اضلاع میں حفاظتی چوکیوں پر سلسلہ وار حملوں کا منصوبہ بنایا تھا لیکن افغانستان کی فضائیہ اور سیکورٹی دستوں کی جانب سے کیے گئے مضبوط ردعمل میں کئی طالبانی مارے گئے۔

203 ویں ٹھنڈر کور نے ایک الگ بیان میں کہا کہ مشرقی صوبے خوست کے صبری ضلع میں 12 اور طالبانی مارے گئے اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ فوج کے مطابق طالبان نے کل رات ضلع کے گُرگری علاقے میں حفاظتی چوکیوں پر حملہ کیا تھا اور جھڑپوں میں کوئی حفاظتی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ طالبان نے واقعات پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


اس کے علاوہ سیکورٹی ذرائع نے اسپوتنک کو بتایا کہ طالبان نے شمالی صوبے قندوز میں امام صاحب ضلع کے پل خشتی علاقے میں ایک سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا جس میں چھ فوجی اور دو پولیس افسران کی موت اور آٹھ دیگر سیکورٹی افسر زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ بھی ملک بھر میں کئی دیگر مقامات پر ایسے ہے واقعات سامنے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔