افغانستان: انجن میں پانی بھرنے سے دھماکہ، ایک ہی کنبہ کے 10 افراد ہلاک

پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباؤ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے سے اس میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق اورزگان کے پولیس ترجمان بتایا کہ بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباؤ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔


اورزگان پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ نے آنا فاناً پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک ہی کنبہ کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین کم عمر بچے بھی شامل تھے جبکہ دولہا اور دلہن دوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔