چین میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں زمیں بوس، 2 لوگوں کی موت، کئی لاپتہ

زلزلہ کے جھٹکے چین کے لیوژو شہر کے نزدیک محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں زبردست دہشت پھیل گئی۔ بعد ازاں انتظامیہ نے 7 ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

چین کے جنوبی علاقے میں پیر کو علی الصبح زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر اسکیل پر 5.2 شدت والے زلزلے کی وجہ سے اب تک 2 لوگوں کی موت کی خبر آ رہی ہے اور کئی لاپتہ ہے۔ زلزلہ کے سبب عمارتوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ اس دوران متاثرہ علاقے میں کچھ عمارتیں زمیں بوس ہو گئی ہیں۔ زلزلہ کے بعد کئی عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا تاکہ کسی طرح کا جانی نقصان نہ ہو۔ راحت اور ریسکیو مہم جنگی پیمانے پر جاری ہے اور تباہ عمارتوں کے ملبے میں ممکنہ طور پر دبے لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق زلزلہ کے  جھٹکے چین کے لیوژو شہر کے نزدیک محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں زبردست دہشت پھیل گئی۔ بعد ازاں انتظامیہ نے 7 ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ ایمرجنسی سروسیز کے اہلکار لگاتار راحت اور بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔ کئی لوگوں کے تباہ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔


چین کے سرکاری میڈیا ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق زلزلہ کے جھٹکوں سے کم سے کم 13 عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔ جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ کسی کے بھی سنگین طور سے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ زخمیوں میں سے 4 لوگوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ زلزلہ سے ہوئی تباہی کے سبب 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کو دیکھتے ہوئے علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ متاثر ہوا ہے۔ خاص طور پر ریلوے ٹریفک جانچ کے بعد بحال کیا جائے گا۔  

مقامی اہلکاروں کے مطابق زلزلہ سے انتظامی سطح پر زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے، کیونکہ بجلی لائنیں، پانی کی سپلائی، گیس خدمات اور روڈ ٹریفک معمول کی طرح رواں دواں ہے۔ اس دوران مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو متاثرہ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ زلزلے کے بعد سے چین کی مختلف سرکاری ایجنسیوں نے سرگرمی دکھاتے ہوئے ریسکیو مہم چلائی۔ اس دوران گوانگسی علاقائی زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر نے ’لیول III‘ کی ہنگامی ایمرجنسی نافذ کی۔ چینی زلزلہ انتظامیہ نے بھی بعد میں اسی طرح کی ایمرجنسی سطح کا اعلان کیا۔ دریں اثنا ریاستی کونسل کے زلزلہ ریلیف آفس اور چین کی ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزارت نے ’لیول IV‘ کا ہنگامی رد عمل شروع کیا اور متاثرہ علاقے میں خصوصی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔