’امریکی افواج کا افغانستان سے 95 فیصد انخلا مکمل‘

افغانستان میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کا پچانوے فیصد انخلا مکمل ہو چکا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

واشنگٹن: افغانستان میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کا پچانوے فیصد انخلا مکمل ہو چکا ہے۔ 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے ضروری سامان افغانستان سے نکال لیا گیا ہے ۔ سات تنصیبات افغان وزارت دفاع کے حوالے کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب افغان وزارتِ دفاع نےجھڑپوں میں ڈھائی سو سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک کی لڑائی میں دو لاکھ افراد بے گھر اور ساڑھے تین ہزار سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ افغانستان میں جاری لڑائی سے متعلق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کو ہلاک کر دیا۔


دوسری جانب افغان کمانڈوز کو ہلاک کرنے کی طالبان نے تردید کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق غزنی کے متعدد اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جس میں طرفین کے لوگوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔