فلپائن میں طیارہ حادثہ، 17 فوجی ہلاک، متعدد 40 زخمی

جنوبی فلپائن میں اتوار کے روز 92 جوان پر مشتمل فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں کم سے کم 17 فوجی جوانوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

منیلا: جنوبی فلپائن میں اتوار کے روز 92 جوان پر مشتمل فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں کم سے کم 17 فوجی جوانوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورین زانا نے ایک بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر 17 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور 40 افراد کو بچا لیا گیا۔

فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ لاک ہیڈ سی 130 نامی طیارے میں لینڈنگ کے دوران خرابی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں‘‘۔ تصویروں میں صوبہ سولو کے پٹیکول کے مقام پر درختوں کے درمیان طیارے کے ملبے سے آگ اور دھواں نکلتے دیکھا گیا جہاں فوج نے طویل عرصے سے باغیوں کا مقابلہ کیا تھا۔


لورینزنا نے اس سے قبل رائٹرز کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 92 افراد سوار تھے جن میں 3 پائلٹ اور عملے کے 5 افراد شامل تھے۔ مسلح افواج کے سربراہ سیریلو سوبیجنا نے صحافیوں کو بتایا کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے سے کم از کم 40 افراد کو بچایا گیا اور اب ان کا علاج کرایا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 04 Jul 2021, 2:21 PM