پنجاب اور ہریانہ انڈر-17 ہاکی کے سیمی فائنل میں

پول بی میں پنجاب نے سمرنجوت سنگھ کے تین گولوں کی مدد سے جھارکھنڈ کو 9-4 سے اور ہریانہ نے چنڈی گڑھ کو 4-0 سے شکست دی جبکہ پول اے میں اترپردیش نے مہاراشٹر کو 5-3 سے اور اڑیسہ نے دہلی کو 3-1 سے شکست دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: پنجاب اور ہریانہ نے جمعرات کو بڑی جیت درج کرتے ہوئے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز ہاکی ٹورنامنٹ کے لڑکوں کے انڈر-17 کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ یہاں ایم اے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس ٹورنامنٹ میں اتر پردیش اور اڑیسہ کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

پول بی میں پنجاب نے سمرنجوت سنگھ کے تین گولوں کی مدد سے جھارکھنڈ کو 9-4 سے اور ہریانہ نے چنڈی گڑھ کو 4-0 سے شکست دی جبکہ پول اے میں اترپردیش نے مہاراشٹر کو 5-3 سے اور اڑیسہ نے دہلی کو 3-1 سے شکست دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔