ملک میں پھر کورونا وائرس کا پھیلاؤ، 5 مہینے بعد سب سے زیادہ 2151 مریضوں کی تصدیق

بدھ کے روز وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 922 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 11,903 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2151 معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ یہ تعداد گزشتہ 5 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے 28 اکتوبر کو کوونا کے 2208 مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے چار مریضوں کی موت ہو گئی اور ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران انفیکشن کے 922 فعال کیسز بڑھے ہیں۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 11,336 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,65,76,697 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

بدھ کے روز وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 922 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 11,903 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,09,676 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,848 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,222 بڑھ کر 4,41,66,925 تک پہنچ گئی ہے۔


کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 215 ایکٹو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں 133، مہاراشٹر میں 131، گجرات میں 127، ہماچل پردیش میں 79، گوا میں 63، ہریانہ میں 50، پنجاب میں 44، اتر پردیش میں 42، تمل ناڈو میں 26، آندھرا پردیش میں 14، چھتیس گڑھ میں 11، مغربی بنگال میں 10، سکم اور اتراکھنڈ میں چھ چھ، چنڈی گڑھ میں تین، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں دو دو اور کرناٹک میں ایک، مہاراشٹر میں تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔