سہارن پور میں ڈینگو بخار میں مبتلا 6 افراد ہلاک، کئی بیمار

سی ایم او کے مطابق ضلع اسپتال میں بخار سے بے حال 2306 مریض پہنچے، اتنے ہی مریض پرائیویٹ اسپتالوں میں بھرتی ہیں۔ روزانہ 50سے 60 لوگوں کو بخار ہونے کی اطلاع طبی محکمے کو مل رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سہارن پور: اترپردیش کے سہارن پور ضلع میں ڈینگی بخار میں مبتلا 6 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی بیمار ہوگئے۔ چیف میڈیکل افسر(سی ایم او) ڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے بدھ کو بتایا کہ ڈینگی بخار میں مبتلا 3 بچوں کی موت بڈگاؤں علاقے میں ہوئی ہے۔ اس میں مبتلا کچھ بچوں کا علاج میرٹھ میں کرایا جارہا ہے۔

سی ایم او کے مطابق ضلع اسپتال میں بخار سے بے حال 2306 مریض پہنچے، اتنے ہی مریض پرائیویٹ اسپتالوں میں بھرتی ہیں۔ روزانہ 50 سے 60 لوگوں کو بخار ہونے کی اطلاع طبی محکمے کو مل رہی ہے۔چلکانا، گاگل ہیڑی اور چھٹمل پور میں ڈینگی سے اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع میں اب تک6 افراد کی ڈینگی بخار سے موت ہوچکی ہے۔

سی ایم او نے ضلع کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رکھے کولر کے پانی کو ہر 12 گھنٹے میں بدلیں، نالی کے پانی میں تھوڑا مٹی کا تیل ڈالیں، پوری آستین کے کپڑے پہنیں، جس سے ڈینگی کا مچھر کاٹ نہ سکے۔ ڈسٹرک ملیریا افسر ڈاکٹر شیوانکا گوڈ نے کہا کہ جہاں سے بھی ڈینگی کے بخار کی خبریں مل رہی ہیں وہاں فوراً جانچ ٹیمیں بھیجی جارہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔