اسپین کی خاتون اول اور مراکش کے وزیر ٹرانسپورٹ بھی کورونا وائرس کے شکار

اسپین میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 1500 کیسز سامنے آئے تھے۔ اسپین اٹلی کے بعد یورپ کا کورونا سے متاثر ہونے ولا دوسرا بڑا ملک ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

افریقی عرب ملک مراکش کے وزیر ٹرانسپورٹ اور اسپین کی خاتون اول کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مراکش کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ عبدالقادر عمارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں ایک اسپتال میں الگ رکھا گیا ہے۔ مراکش میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

مراکشی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ ایک یورپی ملک کے سرکاری دورے پر تھے۔ واپسی پر وہ بہت زیاہ تھکن اور سر میں شدید تکلیف محسوس کر رہے تھے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں‌ طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ادھر مراکش میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد مراکش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔


اسپین کی خاتون اول کورونا سے متاثر

درایں اثناء اسپین کے وزیراعظم بیڈرو شانشیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ اسپانوی وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول گومیز کو حال ہی میں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسپین میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 1500 کیسز سامنے آئے تھے۔ اسپین اٹلی کے بعد یورپ کا کورونا سے متاثر ہونے ولا دوسرا بڑا ملک ہے۔ مجموعی طور پر اسپین میں اب تک کورونا کے 5700 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 183 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */