انڈیا میں کووڈ-19 کی صورتحال ہنوز خوفناک، 24 گھنٹوں میں 56 ہزار سے زائد کیسز

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 19.64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 904 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40،699 ہو گئی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 19.64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 904 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40،699 ہو گئی ۔

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52،050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثرین کی تعداد 19،64،537 ہوگئی۔ راحت کی کی بات یہ رہی کہ اس دوران 46،121 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے صحت یاب افراد کی تعداد 13،28،337 ہوگئی ہے ۔ وزارت کے مطابق صحت یابی کی شرح 67.62 فیصد ہو گئی ہے اور شرح اموات 2.07 فیصد ہے۔

نو ریاستوں میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے ہونے کے باوجود ملک میں ایکٹو کیسز میں 9،257 کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے متاثرین کی تعداد 5،95،501 ہو گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں سب سے زائد 3810 ، آندھرا پردیش میں 1322 اور بہار میں 908 ، تمل ناڈو میں 968 ، راجستھان میں 437 اور اتراکھنڈ میں 143 کیسزدرج کئے گئے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں مریضوں کی تعداد 3810 بڑھنے سے ایکٹو کیسزکی تعداد 1،46،268 ہوگئی اور 334 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 16،476 ہوگئی۔ اس دوران 6165 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ کر 3،05،521 ہوگئی ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 1322 بڑھ کر ایکٹو کیسز 80،426 ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 1681 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مجموعی طور پر 104354 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 06 Aug 2020, 12:59 PM