ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 7 اموات

منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 21,179 ہو گئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,29,284 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات مریضوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور کورونا انفیکشن کے 960 ایکٹو معاملوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 686 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 220,66,12,500 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 21,179 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,29,284 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,901 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2,069 بڑھ کر 4,41,77,204 تک پہنچ گئی ہے۔


کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 593 ایکٹو کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش میں 161، تمل ناڈو میں 84، اتر پردیش میں 57، مہاراشٹر میں 44، چھتیس گڑھ میں 42، ہریانہ میں 38، اڈیشہ میں 35، گوا میں 33، مدھیہ پردیش میں 19، مرکز کے زیر انتظام علاقےجموں و کشمیر میں میں 18، دہلی میں 11، چنڈی گڑھ اور اتراکھنڈ میں،10 10، جھارکھنڈ میں پانچ، بہار میں تین، پڈوچیری میں دو، منی پور اور میگھالیہ میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف دہلی اور پنجاب میں دو دو، جموں کشمیر، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں بالترتیب ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔