کورونا سے مزید 4 افراد کی موت، ایکٹو کیسز 18 ہزار سے زائد

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2035 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 18,389 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار مزید کورونا متاثرین کی موت ہوئی اور تین ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی فعال کیسوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اس دورران جاری کووِڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 2799 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک ملک میں 220 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 814 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2035 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 18,389 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں اس بیماری سے چار افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 1784 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 578 ایکٹیو کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش میں 323، دہلی میں 271، مہاراشٹرا میں 234 اور کرناٹک میں 151 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں۔ گوا میں 83، ہریانہ میں 80، اتر پردیش میں 69، تمل ناڈو میں 59، پنجاب میں 41، چھتیس گڑھ میں 29، چنڈی گڑھ میں 25، جموں و کشمیر میں 21، اڈیشہ میں 18، پڈوچیری میں 17، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں 14-14، لداخ اور آندھرا پردیش میں 13-13 ایکٹو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا، دہلی، ہریانہ، کیرالہ اور راجستھان میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔