انگلینڈ کا ’یورو کپ‘ جیتنے کا خواب چکنا چور، اٹلی نے پینلٹی میں دی شکست

یورو کپ کےدلچسپ فائنل مقابلہ میں اٹلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک گول سے پچھڑنے کے باوجود پینلٹی میں انگلینڈ کو شکست دے دی ۔

سوشل میڈیا تصویر بشکریہ اٹلی فٹبال ٹیم ٹویٹر اکاؤنٹ
سوشل میڈیا تصویر بشکریہ اٹلی فٹبال ٹیم ٹویٹر اکاؤنٹ
user

قومی آوازبیورو

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم نےگزشتہ 55 سال سےکوئی خطاب نہیں جیتا ہےاور اس سال یورو کپ جیتنے کاایک بہترین موقع تھا لیکن ایک گول کی بڑھت لینےکےبعداٹلی سےپینلٹی مقابلہ میں دو کے مقابلہ تین گول سے ہار گئی جس کی وجہ سے انگلینڈ کا 1966 کے بعد سےکوئی بھی خطاب جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

120 منٹ تک چلےاس فائنل مقابلہ میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سےبرابر رہیں جس کےبعد پینلٹی مقابلہ ہوا اور اس میں اٹلی نےانگلینڈ کو سے3-2ہرا دیا ۔دونوں ٹیموں نےشاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اٹلی کی ٹیم نے بہتر تال میل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے 1968 کے بعد اٹلی ایک بار پھریوروپی چیمپئن بن گیا۔


لندن کےتاریخی ویمبلی اسٹیدئم میں کھیلےگئےاس دلچسپ مقابلہ میں انگلینڈ کے لیوک شا نے شروع میں ہی گول کر کے اپنی ٹیم کو بڑھت دلا دی تھی لیکن اس کے بعد اٹلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور زیادہ تر وقت انگلینڈ دفاع کرتی ہوئی نظر آئی۔میچ کے 67 ویں منٹ میں اٹلی کی ٹیم نے ایک گول کر کےمیچ کو ایک ایک سے برابر کر دیا اور پھر دونوں ٹیمیں اضافی وقت کے باوجود برابر پر ہی رہیں ۔ 120 منٹ کےبعد پینلٹی شوٹ آؤٹ ہوا جس میں اٹلی نے انگلینڈ 3-2سےہرادیا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔