فیفا ورلڈ کپ 2026: اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلیں گے نیمار، برزایل کے کوچ اینسیلوٹی نے کی تصدیق

34 سالہ نیمار کو 17 مئی کو سینٹوس کلب کے لیے کھیلتے ہوئے دائیں پیر کی پنڈلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اسی وجہ سے وہ اب تک ورلڈ کپ کے دونوں میچوں میں نہیں کھیل پائے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>
i

برازیل کے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے بتایا ہے کہ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی نیمار فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی کے مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ نیمار کا فٹ ہونا برازیل کے لیے راحت بھری خبر ہے۔ برازیل نے ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے مقابلے میں ہیٹی کو 3-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم نے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ 34 سالہ نیمار کو 17 مئی کو سینٹوس کلب کے لیے کھیلتے ہوئے دائیں پیر کی پنڈلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اسی وجہ سے وہ اب تک ورلڈ کپ کے دونوں میچوں میں نہیں کھیل پائے ہیں۔

کوچ اینسیلوٹی نے کہا کہ ’’نیمار کل اکیلے اور پیر کو ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ وہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب رہیں گے۔‘‘ ورلڈ کپ ٹیم میں شامل ہونے کے بعد سے نیمار نے برازیل کے ساتھ پورے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا ہے۔ اس کے بجائے، وہ اس ہفتے کے آغاز میں میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ایک انفرادی بحالی (ری ہیبلی ٹیشن، فزیو تھراپی اور ریکوری) پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔ بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کے سابق اسٹار کو مراکش کے خلاف برازیل کے پہلے مقابلے کے لیے سبسٹی ٹیوٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ حالانکہ وہ اس میچ میں نہیں کھیلے تھے۔


نیمار کی واپسی برازیل کے لیے ایک اہم وقت پر ہوئی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ونگر رافینہا کو ہیٹی کے خلاف پہلے ہاف میں ہیمسٹرنگ کی چوٹ کے خدشے کے باعث میدان چھوڑنا پڑا تھا۔ بارسلونا کے اس فارورڈ کھلاڑی کا آگے میڈیکل ٹیسٹ کیا جائے گا۔ کوچ اینسیلوٹی نے بھی کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ چوٹ کتنی سنگین ہے۔ اینسیلوٹی نے کہا کہ ’’ہمیں ان کا معائنہ کرنا ہوگا۔ ہمیں اب تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ان کی چوٹ کتنی سنگین ہے۔‘‘ رافینہا کے باہر ہونے سے نیمار کی واپسی اور بھی ضروری ہو گئی ہے، کیونکہ برازیل کو اپنے سب سے تجربہ کار اٹیکنگ کھلاڑی کی کمی صاف طور پر محسوس ہوئی ہے۔ نیمار ناک آؤٹ راؤنڈ میں برازیل کے لیے اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔