فیفا نے کی ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی

فیفا نے کہا کہ " خواتین کے عالمی دن کے پیش نظر جاری کئے گئے پوسٹر میں ممتاز ٹورنامنٹ کی تھیم بیونڈ گریٹنس کو شامل کیا گیا ہے۔"

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب / ٹوئٹر /&nbsp;@FIFAWWC</p></div>

تصویر ویڈیو گریب / ٹوئٹر /@FIFAWWC

user

یو این آئی

جنیوا: فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آؤٹ ڈور گیلری تنصیبات میں خواتین کے ورلڈ کپ 2023 کے سرکاری پوسٹروں کی نقاب کشائی کی ہے۔ فیفا نے منگل کو کہا کہ " خواتین کےعالمی دن کے پیش نظر جاری کئے گئے پوسٹر میں ممتاز ٹورنامنٹ کی تھیم بیونڈ گریٹنس کو شامل کیا گیا ہے۔" 

انہوں نے بتایا کہ ٹرافی ایک فٹ بال پر مشتمل ہے جس کے چاروں طرف تین خواتین سلیوٹس سے گھری ہوئی ہیں۔ ٹرافی خواتین کے کھیلوں میں جذبے، مہارت اور مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ سرکاری پوسٹرز کے ساتھ میزبانی کے لیے تیار نو شہروں کے پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔ سبھی تین خواتین شخصیات کے سلیوٹس کے بیچ میں ایک فٹ بال کی تصویر کشی کی گئی ہے۔


پوسٹرز آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں 22 مارچ تک اور ویلنگٹن، نیوزی لینڈ میں 21 مارچ تک ڈسپلے کیے جائیں گے۔ فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 20 جولائی سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */