رجنی کانت کی بیٹی سوندریہ کی شادی 11 فروری کو، پری-ویڈنگ رسپشن کی تصویریں وائرل

شادی سے قبل منعقد ولیمہ تقریب میں رجنی کانت کی فیملی کے خاص لوگوں نے شرکت کی جن میں داماد دھنش بھی شامل تھے۔ تقریب کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ’تھلائیوا‘ کے نام سے معروف رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی سوندریہ کی ولیمہ تقریب 8 فروری کو انتہائی دلکش ماحول میں منعقد ہوئی۔ چنئی میں منعقد اس ’پری ویڈنگ رسپیشن‘ میں کئی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی اور سوندریہ کے ساتھ ساتھ ان کے منگیتر وشگن واناگ مدی کو مبارکبادیاں پیش کیں۔ یہ دونوں آئندہ 11 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔

رجنی کانت کی بیٹی سوندریہ کی شادی 11 فروری کو، پری-ویڈنگ رسپشن کی تصویریں وائرل

شادی سے پہلے منعقد اس ولیمہ تقریب کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان میں سوندریہ و وِشگن کافی خوبصورت لگ رہے ہیں۔ تصویروں میں سوندریہ نیلے اور سنہرے رنگ کی سِلک ساڑی پہنے ہوئی ہیں جبکہ وِشگن نے سفید رنگ کی شرٹ اور دھوتی پہنے ہوئے ہیں۔ سپر اسٹار رجنی کانت نے تقریب میں کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا ہے۔ رجنی کی بیگم لتا تصویروں میں ہرے رنگ کی ساڑی پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

رجنی کانت کی بیٹی سوندریہ کی شادی 11 فروری کو، پری-ویڈنگ رسپشن کی تصویریں وائرل

شادی سے قبل ہوئی اس تقریب میں سوندریہ کی بڑی بہن ایشوریہ اور جیجا دھنش بھی شامل ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں وہ دونوں دیکھے جا سکتے ہیں۔ کچھ تصاویر میں مہمانان سوندریہ اور وِشگن کو تحائف دیتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تقریب میں فیملی کے بہت قریبی لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا، لیکن 11 فروری کو ہونے والی شادی میں کئی شہرت یافتہ شخصیتیں شامل ہوں گی۔

رجنی کانت کی بیٹی سوندریہ کی شادی 11 فروری کو، پری-ویڈنگ رسپشن کی تصویریں وائرل

قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں پہلے ہی سوندریہ نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی جانکاری دی تھی اور ساتھ میں انھوں نے اپنی ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں وہ روایتی انداز میں نظر آ رہی تھیں۔ یہ بات بھی غور کرنے والی ہے کہ سوندریہ کی یہ دوسری شادی ہے اور ساتھ ہی وِشگن بھی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں۔ سوندریہ کی پہلی شادی بزنس مین آر اشون سے ہوئی تھی اور ان کا تین سال کا بیٹا وید بھی ہے۔ جہاں تک وِشگن کا سوال ہے، انھوں نے پہلی شادی ایک میگزین ایڈیٹر کنکا کمارن سے کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */