وکرانت میسی نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، فینس ہوئے حیران

وکرانت میسی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا "2025 میں ہم ایک آخری بار ملیں گے، پچھلی دو فلموں اور کئی سالوں کی یادوں کے لیے ایک بار پھر شکریہ۔"

<div class="paragraphs"><p>وکرانت میسی، تصویرسوشل میڈیا</p></div>

وکرانت میسی، تصویرسوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے اپنے ایک انسٹا گرام پوسٹ سے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اپنے اس پوسٹ میں وکرانت نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔ صرف 37 سال کی عمر میں اداکاری کو الوداع کہنے کے وکرانت میسی کے اعلان سے ان کے مداحوں میں زبردست حیرانی ہے۔ 'بارہویں فیل' اور 'سیکٹر 36' جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کا نمونہ پیش کرنے والے وکرانت میسی آخری بار 'دی سابرمتی رپورٹ' میں نظر آئے تھے۔

وکرانت میسی نے پیر کو صبح اعلان کیا کہ وہ 2025 کے بعد اداکاری کو الوداع کہہ دیں گے۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنے ایک نوٹ میں انہوں نے لکھا "گزشتہ کچھ سال اور اس سے پہلے کا وقت شاندار رہا، میں آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حمایت کی۔ لیکن جیسے ہی میں آگے بڑھا تو مجھے احساس ہوا کہ ایک شوہر، والد، بیٹے اور ایک اداکار کے طور پر بھی اب خود کو دوبارہ سیدھی راہ پر کرنے اور گھر لوٹنے کا وقت آ گیا ہے۔"


رپورٹس کے مطابق وکرانت فی الحال دو فلموں 'یار جگری' اور 'آنکھوں کی گستاخیاں' پر کام کر رہے ہیں۔ ان فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے لکھا "2025 میں ہم ایک آخری بار ملیں گے، پچھلی دو فلموں اور کئی سالوں کی یادوں کے لیے ایک بار پھر شکریہ۔"

وکرانت کے اس اعلان نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا "آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ آپ کے جیسے اداکار بہت کم ہیں۔ ہمیں اچھے سنیما کی ضرورت ہے۔"۔ ایک دیگر نے کہا ''اچانک؟ سب ٹھیک ہے نہ؟ یہ فینس کے لیے بہت چونکانے والی خبر ہے۔ ہم آپ کی اداکاری اور فلموں کو بہت پسند کرتے ہیں۔" کئی فینس نے وکرانت سے اس فیصلے پر پھر سے غور کرنے کی گزارش کی ہے۔ وہیں کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ کہیں یہ کسی فلم یا برانڈ پرموشن کے لیے پبلسٹی اسٹنٹ تو نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔