ورون دھون - کریتی سینن ہارر فلم ’بھیڑیا‘ میں نظر آئیں گے

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی گھنے جنگل میں اچانک بھیڑیا بن جاتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ورون دھون اس بھیڑیے کا کردار نبھائیں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بالی وڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ کریتی سینن کی جوڑی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ میں نظرآئے گی۔ ہدایت کار امر کوشک ہارر(ڈارونی) فلم 'بھیڑیا' بنانے جا رہے ہیں۔ فلم میں ورون دھون اور کریتی سینن ایک ساتھ نظرآئیں گے ۔ یہ فلم دنیش ویزان کے پروڈکشن ہاؤس کی تیسری ہارر فلم ہوگی فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے علاوہ اس کا ٹیزر بھی آن لائن جاری کیا گیا ہے۔

ٹیزر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی گھنے جنگل میں اچانک بھیڑیا بن جاتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ورون دھون اس بھیڑیے کا کردار نبھائیں گے۔ ابھی تک کریتی سینن کے کردار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ورون دھون کا کردار جو ٹریلر میں دکھایاگیاہے اس سے اس بات کا اندازہ تو ہو جاتا ہے کہ فلم نوجوانوں کو پسند آئے گی۔واضح رہے ہندوستان میں ہارر فلموں کو چلن بہت کم ہے۔


ٹیزر میں بتایاگیا ہے کہ یہ فلم 14 اپریل 2022 کو نمائش کے لئے ریلیز کی جائے گی۔ ورون دھون اور کریتی کی ساتھ میں دل والے کے بعد یہ دوسری فلم ہوگی۔ فلم میں ورون دھون اور کریتی کے علاوہ ابھیشیک بنرجی اور دیپک ڈوبریال بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔