سوشانت سنگھ راجپوت کی موت خودکشی نہیں قتل! داؤد گینگ سے تعلق، ویڈیو وائرل

فلم اسٹار سوشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے اور اس قتل کا تعلق داؤد گینگ سے ہے، اس طرح کا سنسنی خیز دعویٰ کرنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے

بالی ووڈ سٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی
بالی ووڈ سٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی
user

یو این آئی

ممبئی: فلم اسٹار سوشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے اور اس قتل کا تعلق داؤد گینگ سے ہے، اس طرح کا سنسنی خیز دعویٰ کرنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

چودہ جون 2020 کو مشہور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کر نے کے بعد لگ بھگ ایک ماہ کے دوران کوئی نہ کوئی نئی بات اور نئے اندازے سامنے آتے رہے ہیں اور اس کی خودکشی مسلسل زیر بحث رہی ہے جس کے باعث یہ معاملہ ہر روز سرخیوں میں رہا ہے۔


اور اب ایک اطلاع کے مطابق سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ کیا رخ اختیار کرتا ہے اس پر سب کی نظاہیں لگی ہیں۔ واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو لیکر پولیس اب تک اس معاملے میں 30 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی ہے اور اب بھی ان سے تفتیش جاری ہے۔ اب پولیس پیشہ ورانہ زاویہ سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک شخص کی ویڈیو کہا جارہا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی تھی، اسے ہلاک کردیا گیا تھا اور داود ابراہیم اس میں شامل تھے۔ ویڈیو میں شامل شخص کا نام این کے سوڈ ہے۔ اور وہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا سابقہ ملازم ہونے کا دعوی کررہا ہے۔


مشہور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو خودکشی کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ افسردہ تھا۔ اسکی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ، نیز اس کے جسم میں کوئی مشکوک کیمیکل یا زہر نہیں ملا تھا۔ اب پولیس اس کے پیشہ ورانہ زاویہ سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔