سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے: مایاوتی

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ سی بی آئی سے کرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس ضمن میں مہاراشٹرا اور بہار کے کانگریسی لیڈروں کو ہدف تنقید بنایا ہے

بی ایس پی صدر مایاوتی
بی ایس پی صدر مایاوتی
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ سی بی آئی سے کرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس ضمن میں مہاراشٹرا اور بہار کے کانگریسی لیڈروں کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

بی ایس پی سربراہ نے آج یہاں اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ'بہار کے رہنے والے نوجوان بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ روزانہ نئے موڑ لے رہا ہے اور ان کے والد کی جانب سے پٹنہ پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے سے معاملہ مزید حساس ہوگیا ہے۔اب معاملے کی جانچ مہاراشٹرا اور بہار پولیس کی جانب سے کرانے سے بہتر ہوگا کہ پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے'۔

سابق وزیر اعلی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا'ساتھ ہی سوشانت سنگھ راجپوت معاملے میں مہاراشٹرا و بہار کے کانگریسی لیڈروں کے الگ ا لگ رویہ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کے بجائے ان کی اولین ترجیح اس حادثے کے پس پردہ اپنی سیاسی مفاد کی تکمیل ہے۔جو کہ قطعی مناسب نہیں ہے۔ مہاراشٹر حکومت کو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔