سوشانت سنگھ معاملہ: سی بی آئی نے دِشا سالیان کی موت کی جانچ کرنے کا کیا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ کی جانچ کر رہی سی بی آئی اب ان کی سابق منیجر دِشا سالیان کی موت معاملہ کی بھی جانچ کرے گی۔

تصویر سوشل  میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

سی بی آئی اب سوشانت سنگھ کی موت کے ساتھ ان کی سابق منیجر دِشا سالیان کی موت کے درمیان کنکشن تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس لیے سی بی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ دِشا سالیان کی موت معاملہ کی بھی جانچ کی جائے گی۔ دراصل سی بی آئی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا دِشا سالیان کی موت کا سوشانت کیس سے کوئی لینا دینا ہے۔ اس کے لیے دشا کی کمپنی سے تعلق رکھنے والے بنٹی سچدیو سے سی بی آئی کے افسران پوچھ تاچھ کریں گے۔

'زی نیوز' میں شائع ہوئی ایک خبر کے مطابق سی بی آئی نے دشا سالیان معاملہ کی جانچ شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے اس کی کمپنی کے مالک بنٹی سچدیو کو پوچھ تاچھ کے لیے ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس میں بلایا ہے۔ بنٹی سچدیو اداکار سہیل خان کی بیوی کے بھائی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دشا سلیبرٹی مینجمنٹ کمپنی میں کام کرتی تھیں جو وراٹ کوہلی سمیت بہت سارے کرکٹرس سے لے کر کئی بالی ووڈ ہستیوں کے پی آر کا کام دیکھتی ہے۔ موت سے پہلے دِشا سالیان سوشانت سنگھ راجپوت کی ایک فلم کا پی آر سنبھال رہی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔