شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا پورنوگرافی کے الزام میں گرفتار

فروری 2021 میں راج کندرا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی اور اس شکایت میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فحش ویڈیو ریکارڈ کیں اور ان کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ۔

راج کندرا کی بچوں کے ہمراہ ایک فائل تصویر آئی اے این ایس
راج کندرا کی بچوں کے ہمراہ ایک فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے فحش مواد کی تشہیر کرنے (پورونوگرافی) کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ممبئی کرائم برانچ نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا جو ایک مشہور کاروباری ہیں ان کو فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپس کے ذریعہ شائع کرنے کے معاملہ میں گرفتار کیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ راج کندرا اس معاملہ میں اہم کردار ہیں اور پولیس کے پاس اس تعلق سے مناسب ثبوت ہیں ۔


نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق فروری 2021 میں راج کندرا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس شکایت میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فحش ویڈیو ریکارڈ کیں اور ان کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ ابتداعی جانچ کے بعد پولیس نے کل راج کندرا کو گرفتار کر لیا۔

نیوز 18 لوک مت کے مطابق یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب راج کندرا کو پولیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو ۔ اس سے قبل بھی انہیں الگ الگ معاملوں میں کورٹ جانا پڑ چکا ہے۔ ان پر انڈر ورلڈ کے ڈان اقبال مرچی کے ساتھ مالی تعلق رکھنے کا بھی الزام لگا تھا۔انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ (ای ڈی) نے ان کو نوٹس جاری کیا تھا۔ تاہم راج کندرا نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔


واضح رہے راج کندرا کی اداکارہ شلپا شیٹی سے شادی ہوئے 11 سال ہو گئے ہیں اور دونوں کا ایک 9 سالہ بیٹا ہے جبکہ گزشتہ سال فروری میں ان کی ایک بیٹی نے بھی جنم لیا ہے، جو سروگیسی کے ذریعہ پیدا ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Jul 2021, 7:40 AM