سوہانا خان ’دی آرچیز‘ سے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کا آغاز کریں گی

سوہانا خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ اپنا سنگنگ ٹیلنٹ بھی دکھائیں گی۔ انہوں نے ’دی آرچیز‘ کے گانے ’جب تم نہ تھی‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان فلم ’دی آرچیز‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی آغاز کریں گی۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا  خان، جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور اور امیتابھ بچن کی پوتی آگستیہ نندا فلم ’دی آرچیز‘ سے ڈیبیو کریں گی۔ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی آرچیز‘ میں سہانا خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ اپنا سنگنگ ٹیلنٹ بھی دکھائیں گی۔ انہوں نے ’دی آرچیز‘ کے گانے ’جب تم نہ تھی‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔ یہ گانا سہانا خان نے گایا ہے۔


اس گانے کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے سوہانا  خان نے لکھا، میں نے اپنا پہلا گانا گایا ہے۔ زویا اختر اور شنکر مہادیون، میرے ساتھ اتنا صبر رکھنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ اس کو ہمددی کے ساتھ سنیں۔

فلم ’دی آرچیز‘ کی کہانی کامک بک کے کردار آرچی اینڈریوز اور ان کے دوستوں پر مبنی ہے۔’دی آرچیز‘ 07 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ ’دی آرچیز‘ کو شرد دیوراجن اور ریما کاگتی نے ٹائیگر بے بی اور گرافک انڈیا کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔