شاہ رخ خان نئی فلم کی کر رہے تیاری، جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا بن سکتی ہیں ہیروئن

شاہ رخ خان طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئے تھے ۔ جلد ہی وہ فلم پٹھان میں دکھائی دیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا کے ساتھ جلد کام کرتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئے تھے ۔ جلد ہی وہ فلم پٹھان میں دکھائی دیں گے۔ شاہ رخ خان کی ایک نئی فلم کے بارے میں بات ہو رہی ہے جس کی ہدایت کاری ایٹلی کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا اداکاری کرتی نظر آسکتی ہیں ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نین تارا نے فلم سائن کرلی ہے اور وہ اس فلم کے لئے بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔