شاہ رخ اور سلمان خان کی سعودی وزیر سے ملاقات، اکشے کمار بھی ساتھ نظر آئے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں سعودی عرب کے وزیر سے ملاقات کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، اس موقع پر سلمان خان، اکشے کمار اور سیف علی خان بھی موجود تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ خان کی رہائش گاہ منت میں حال ہی میں سلمان خان، اکشے کمار اور سیف علی خان جیسے اداکار پہنچے تھے۔ اب ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر سعودی عرب ریڈ سی فلم فیسٹیول کے چیئرمین محمد الترکی اور کئی دوسرے مہمان بھی منت پہنچے تھے اور شاہ رخ خان نے ان سبھی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

سعودی وزیر الترکی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شاہ رخ خان کے ساتھ والی تصویر شیئر کی ہے، جس میں دونوں کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ الترکی نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے رمضان کی مبارک باش پیش کی۔ انہوں نے لکھا، ’’انڈیا سے رمضان کی مبارکباد، میرے بھائی شاہ رخ خان کے ساتھ۔‘‘


سعودی عرب کے وزیر ثقافت بدر بن فرحان آل سعود نے بھی اپنے انسٹا ہینڈل پر بالی ووڈ سپر اسٹارز سے ہوئی ملاقات کے خاص لمحات شیئر کیے ہیں۔ وزیر نے شاہ رخ خان، اکشے کمار، سیف علی خان اور سلمان خان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں ہر کوئی ایک دوسرے کے ساتھ خاص وقت گزارتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹارز کی سعودی عرب کے وزراء کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان حال ہی میں اسپین سے اپنی فلم پٹھان کی شوٹنگ مکمل کرکے واپس آئے ہیں۔ شاہ رخ کی یہ فلم جس کا بہت انتظار تھا اگلے سال جنوری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */