والدہ کے علاج سے لے کر شادی بچانے تک سلمان بنے راکھی کے مسیحا

راکھی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نے ان کی شادی بچائی ہے۔ راکھی نے بتایا کہ سلمان بھائی نے عادل سے فون پر بات کی تھی اور انہیں سمجھایا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بالی وڈ انڈسٹری میں بغیر کسی وجہ کے بھائی جان نہیں کہا جاتا۔ کئی بار وہ بھائی بن کر لوگوں کی مدد کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اداکارہ راکھی ساونت کی بھی بہت مدد کی ہے۔ راکھی سلمان خان کو اپنا بھائی مانتی ہیں۔ راکھی جب بھی مشکل میں ہوتی ہیں  وہ ہمیشہ سلمان خان کو یاد کرتی ہے۔

حال ہی میں، راکھی کی والدہ  کا انتقال ہوااور اس دوران بھی وہ سلمان کو یاد کر کے بلک بلک کر روتی نظر آئیں۔ سلمان خان نے کئی مواقع پر راکھی ساونت کی مدد کی ہے جس کے بارے میں اداکارہ کھل کر بتاتی ہیں۔


جب راکھی ساونت 'بگ باس 14' میں تھیں تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی والدہ بیمار ہیں۔ باہر آنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کی والدہ کو کینسر ہو گیا ہے اور پھر سلمان خان نے ان کے علاج میں مدد کی۔ اداکارہ نے خود ہی لوگوں کو یہ اطلاع دی تھی۔

راکھی ساونت رتیش نامی شخص کے ساتھ اپنی خفیہ شادی کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہی تھیں۔ وہ اپنے شوہر رتیش کے ساتھ 'بگ باس 15' میں بھی نظر آئی تھیں۔ اس دوران رتیش نے راکھی کے ساتھ کئی بار بدتمیزی کی اور پھر سلمان نے اداکارہ کو سمجھایا اور رتیش کی سرزنش بھی کی۔


راکھی ساونت 'بگ باس' کے کئی سیزن میں نظر آ چکی ہیں۔ قیاس آرائیاں تھیں کہ وہ 'بگ باس 16' میں بھی نظر آئیں گی۔ تاہم، ہندی بگ باس کے بجائے، وہ 'بگ باس مراٹھی سیزن 4' میں نظر آئیں۔ 'بگ باس' سے باہر ہونے کے بعد راکھی نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا، کیوں کہ انھیں 'بگ باس مراٹھی' میں داخلہ ملا ۔

کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے اچانک شادی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ راکھی نے کہا تھا کہ ان کی شادی سات ماہ قبل عادل خان سے ہوئی تھی۔ اس کے لیے اداکارہ نے اپنا مذہب اور نام بھی تبدیل کر لیا تھا۔ جہاں راکھی نے اپنی شادی کی خبر سے سب کو حیران کر دیا تھا، وہیں ان کے شوہر عادل اسے قبول نہیں کر رہے تھے۔ کچھ دنوں کے بعد عادل نے راکھی سے اپنی شادی قبول کر لی تھی۔ تب راکھی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نے ان کی شادی بچائی ہے۔ راکھی نے بتایا کہ سلمان بھائی نے عادل سے فون پر بات کی تھی اور انہیں سمجھایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔