شاہد کپور کی فلم ’عشق وشق‘ کا سیکول بنانے کی تیاری

رمیش تورانی نے سال 2003میں شاہد کپور اور امرتا راو کےساتھ عشق وشق فلم بنائی تھی، اب وہ اس کا سیکول بنانے کے خواہش مند ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مشہور فلم ساز رمیش تورانی اپنی سپرہٹ فلم عشق وشق کا سیکول بناسکتے ہیں۔ رمیش تورانی نے سال 2003میں شاہد کپور اور امرتا راو کےساتھ عشق وشق فلم بنائی تھی۔کین گھوش کی ہدایت میں بنی اس فلم میں شاہد کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔رمیش تورانی اب اس فلم کا سیکول بنانے والے ہیں۔فلم کی اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی کام پورا ہوگا۔

رمیش تورانی نے کہا،’’ہاں ہم عشق وشق کا سیکول بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔فلم کی اسکرپٹ ابھی شروعاتی دور میں ہے۔یہ ایک کالج رومانوی یا پھر کم عمر نوجوانوں کی رومانوی فلم ہوسکتی ہے۔ امید ہے کہ 2 سے 3 مہینوں میں ہم اسکرپٹ فائنل کرلیں گے اور فلم کے لئے ہدایت اور کاسٹ کی تلاش شروع ہو جائے گی۔

شاہد سے ان کی پہلی ملاقات تب ہوئ جب انہوں نے انہیں 1999 ایک میوزک ایلبم ’آنکھوں میں تیرا ہی چہرہ ‘میں ریشیکا بھٹ کے ساتھ دیکھاتھا۔ تب وہ بہت ہی چھوٹے تھے۔ اس لئے میں نے انہیں دو تین سال اور انتظار کرنے کےلئے کہا۔جب کین میرے پاس عشق وشق کی اسکرپٹ لے کر آئے تو میں نے ان سے کہا کہ میرے پاس ایک ہیرو ہے جو اسکرپٹ میں فٹ ہوسکتا ہے پھر میں نے کین سے شاہد کو ملوایا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Mar 2019, 11:10 PM