بس کنڈکٹر کےبیٹے راج کندرا نے بہت کم عمر میں شروع کیا تھا کاروبار

راج کندرا جن کو پرونوگرافی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کی پہچان ایک بڑے کاروباری سے زیادہ معروف اداکارہ شلپا شیٹی کےشوہر کی ہے۔

راج کندرا کی فائل تصویر آئی اے این ایس
راج کندرا کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

گزشتہ دو روز سے بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا خبروں میں ہیں کیونکہ پولیس نے پرونوگرافی کے الزام میں انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔ راج کندرا ایک بڑے کاروباری ہیں لیکن ان کی پہچان بڑے کاروباری سےزیادہ شلپا شیٹی کے شوہر ہونے کی ہے۔راج کندرا کو لوگ اس وقت کم ہی جانتے تھے جب تک ان کی شادی شلپا شیٹی سے نہیں ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد وہ اچانک بہت معروف ہو گئے۔

کندرا شادی سے پہلے لندن کے ایک بڑے کاروباری تھےلیکن ان کا تعلق ایک مڈل کلاس خاندان سے تھا اور ان کے والد ایک بس کنڈکٹر تھے۔ان کی پرورش بہت مشکل حالات میں ہوئی تھی اور انہوں نے 18 سال کی عمر میں کاروبار شروع کر دیا تھا کیونکہ ان کے والد نے ان سے کہا تھا کہ وہ اپنا خود کا کام شروع کریں ۔ راج کندرا اس وقت کالج میں ہی تھے کہ انہوں نے اپنا کاروبار شروع کر دیا ۔


1994 میں راج کندرا کی قسمت اس وقت بدلی جب وہ نیپال کے دورہ پر گئے اور پشمینا شالوں کا کاروبار کیا ۔ انہوں نے کچھ پشمینا شالیں خرید کر لندن کے کچھ برینڈڈ اسٹور میں بیچنا شروع کیں اور انہوں نے پہلےہی سال میں دو کروڑ پاؤنڈ کمائےاور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ اس سے پہلے وہ دبئی گئے ہیرا تاجروں سے ملے لیکن ان کی بات نہیں بنی۔

کہا جاتا ہے کہ آئ پی ایل میں سٹے بازی کی اور انہوں نے بہت پیسے کمائے۔ سال 2012میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام ان پر لگے اور انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا ۔ان کے اوپر کئی طرح کےالزامات لگتے رہے ہیں اور یہ کوئی نیا یاپہلاالزام نہیں ہے۔ ان کے ساتھ کئی اور لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔