راہل اور پرینکا گاندھی نے لتا منگیشکر کے انتقال پر صدمہ کا کیا اظہار

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ لتا منگیشکر جی کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ ان کی آواز دہائیوں تک ہندوستان کی مقبول آواز رہی ہے۔

لتا منگیشکر / Getty Images
لتا منگیشکر / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ لتا منگیشکر جی کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ ان کی آواز دہائیوں تک ہندوستان کی مقبول آواز رہی ہے۔ ان کی سریلی آواز امر ہے اور ان کے دیوانوں کے دلوں میں بسی رہے گی اور دہائیوں تک انہیں مسحور کرتی رہے گی۔ میں دکھ کے اس لمحہ میں ان کے کنبہ کے اراکین، دوستوں اور ان کے مداحوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔


پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی موسیقی کے باغ میں سروں کو چن چن کر سجانے والی سروں کا پٹارہ لتا منگیشکر جی کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی فن کی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ بھگوان لتا جی کو اپنے چرنوں میں جگہ دیں اور اس دکھ کے اس وقت میں اہل خانہ کو اس درد کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

اپنے تعزیتی پیغام کے ساتھ پرینکا گاندھی واڈرا نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے ساتھ لتا منگیشکر کی نوجوانی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ پرینکا گاندھی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے بھی ان کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے یوم پیدائش اور انتقال کی تاریخ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔