پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کو مس کررہی ہیں

پرینکا نے لکھا ہے ’’میں آپ کو بہت مس کررہی ہوں میرے دل ‘‘۔ اس عنوان کے ساتھ ہی پرینکا نے دل والی ایموجی بنائی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے شوہر اور امریکی پاپ گلوکار نک جونس کو بہت مس کررہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لئے لندن میں ہیں اور نک جونس سنگنگ ریئلٹی شو ’دی وائس‘ کی میزبانی کے لئے امریکہ گئے ہوئے ہیں اور پرینکا اپنے شوہر کو بہت یاد کررہی ہیں۔

واضح رہے پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے،جس میں انہوں نے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نِک جونس کومس کررہی ہیں۔


پرینکا نے انسٹاگرام پر اپنی اور نک کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں دونوں ایک باغ میں نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں پرینکا اور نک ایک دوسرے کو بڑے پیار سے دیکھ رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا ہے ’’میں آپ کو بہت مس کررہی ہوں میرے دل ‘‘۔ اس عنوان کے ساتھ ہی پرینکا نے دل والی ایموجی بنائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔