نیٹ فلکس کے ’اسکویڈ گیم‘ نے رقم کی تاریخ، ’ایمیز ایوارڈ‘ حاصل کرنے والا پہلا غیر انگریزی شو

نیٹ فلکس کی مقبول ترین وی ویب سیریز ’سکویڈ گیم‘ کے تخلیق کار ہوانگ ڈونگ ہایوک کو ’ایمیز 2022‘ کے دوران بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جبکہ جونگ جائی کو بہترین اداکار قرار دیا گیا

اسکوڈ گیم کے ہدایت کار اور اہم اداکار / Getty Images
اسکوڈ گیم کے ہدایت کار اور اہم اداکار / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

لاس اینجلس: نیٹ فلکس کی مقبول ترین وی ویب سیریز 'اسکویڈ گیم' تاریخ رقم کرتے ہوئے پرائم ٹائم ایمیز 2022 کے دوران ایوارڈ حاصل کر لئے ہیں۔ ایمیز 2022 کے دوران شو کے تخلیق کار ہوانگ ڈونگ ہایوک کو بہترین ہدایت کار اور لی جونگ جائی کو بہترین ادکار قرار دیا گیا۔

ایوارڈ قبول کرنے کے بعد ہوانگ نے اپنی کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ ایمی ان کے لئے آخری نہیں ہوگا اور اس طرح کے ایوارڈز انہیں مستقبل میں بھی نوازے جائیں گے۔ اسی شو کے حوالہ سے ’لی یو می‘ کو مہمان اداکارہ کا ایوارڈ بھی فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ، شو نے شاندار اسپیشل ودیزول افیکٹس، شاندار سٹنٹ پرفارمنس اور شاندار پروڈکشن ڈیزائن کے لیے بھی ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔


خیال رہے کہ ستمبر 2021 میں پیش کئے جانے والا سکویڈ گیم اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن چکا ہے اور یہ پہلا موقع تھا جب کسی غیر انگریزی زبان کے شو کو مرکزی ڈرامے کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔ مجموعی طور پر اس شو کو اس سال 14 نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔

.

اسکویڈ گیم میں کیا دکھایا گیا ہے؟

.

’اسکویڈ گیم‘ ایک کوریائی ڈرامہ ہے جس میں اپنی زندگی میں پریشان اور قرض میں ڈوبے ہوئے شہریوں کو نقد انعام کے لالچ میں بچوں کے ایسے کھیل کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جن میں ہارنے پر ان کو جان دینی پڑتی ہے۔ لوگ مرتے جاتے ہیں اور انعام کی رقم میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اس ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ اس طرح کے زندگی اور موت کے کھیل کو کھیلنے کے بعد انسان اندر سے اتنا ٹوٹ جاتا ہے کہ اس میں ہار اور جیت کا کوئی احساس باقی نہیں رہتا۔ کہانی اتنی مسلسل، دلچسپ اور سنسنی خیز ہے کہ شائقین بغیر سانس لئے اسے دیکھتے چلے جاتے ہیں۔


اسکویڈ گیم کے تخلیق کار کی جانب سے یہ اعلان کیا جا چکا ہے اس شو کا دوسرا سیزن بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ شو کے آفیشل ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ’’آپ کے نشانات پر تیار، گرین لائٹ، اسکویڈ گیم جاری ہے، صرف نیٹ فلکس پر۔‘‘ ایک اور ٹوئٹ اسکویڈ گیم تخلیق کار ہوانگ ڈونگ ہایوک نے کہا ’’گزشتہ سال اسکویڈ گیم کے پہلے سیزن کو پیش کرنے میں 12 سال لگے لیکن اسے اب تک کی سب سے مشہور نیٹ فلکس سیریز بننے میں محض 12 دن لگے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’اور اب گی ہون واپس آ رہا ہے۔ فرسٹ مین واپس آ رہا ہے۔ اسکویڈ گیم سیزن 2 آ رہا ہے۔ داکجی کے ساتھ سوٹ والا آدمی واپس آ سکتا ہے۔ آپ کو ینگ-ہی کے بوائے فرینڈ چیول-سو سے بھی ملوایا جائے گا۔‘‘ وینٹی فیئر کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ڈائریکٹر ہوانگ نے بتایا کہ سامعین اسکویڈ گیم سیزن 2 کو 2023 کے آخر یا 2024 کے شروع میں ریلیز ہونے کی توقع کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔