سشانت خودکشی معاملہ: ماڈل ریا چکرورتی سپریم کورٹ پہنچی

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ کی جانچ ممبئی پولیس کے ذریعہ کی جارہی ہے اس لئے ریا نے مقدمہ ممبئی منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا انسٹاگرام
تصویر سوشل میڈیا انسٹاگرام
user

یو این آئی

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ وماڈل ریا چکرورتی نے بہار میں درج مقدمہ کو ممبئی منتقل کرنے کا مطالبہ کے تعلق سے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

ریا چکرورتی نے وکیل ستیش مانے شندے کے ذریعہ سے عدالت عظمیٰ میں بدھ کو درخواست دائر کی اوردرج کیے گیے مقدمے کو ممبئی منتقل کیے جانے کی اس سے درخواست کی۔اس درخواست پر جلد ہی سماعت ہونے کا امکان ہے۔


ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ کی جانچ ممبئی پولیس کے ذریعہ کی جارہی ہے۔اس کے باوجود اس کے خلاف متوفی اداکار کےاہل خانہ کی جانب سے بہار میں ایک مقدمہ درج کرادیا گیا ہے جس میں ان پر سشانت سنگھ راجپوت سے کروڑوں روپے ہتھیانے وخودکشی کے لیے مجبور کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے کچھ پرانے فیصلوں کے ذریعہ یہ انتطام کیا ہے کہ ایک ہی معاملے میں کئی ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو سب سے پہلے جانچ شروع کرنے والی ریاست میں منتقل کیا جانا چاہئے۔ایک ہی معاملہ کی جانچ دو الگ الگ ریاستوں کی پولیس کے ذریعہ نہیں کی جاسکتی،لہٰذا ان کے خلاف درج معاملہ کو ممبئی منتقل کرنے کی ہدایت دی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Jul 2020, 6:38 AM